Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 405|Reply: 0

مضبوط مؤقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیہ رد کرنا ہے: مریم نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 18:24:08 | Show all posts |Read mode
  
مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے، مضبوط مؤقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیے کو رد کرنا ہے۔

ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، بلوچستان تنہا نہیں ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے، اگر ہم متحد رہیں گے تو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا، اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے وہ پاکستان کا بد ترین دشمن ہے۔

مریم نواز نے فرنٹیئر کور کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔   
بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں تعاون کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب، 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

کوئٹہ  وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں...   

انہوں نے کہا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں آنا میرے لیے اعزاز ہے، مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، ایف سی کے جوان ملک کے لیے قربانی پیش کر رہے ہیں، ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزارراستوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے، پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہراؤں کی نگرانی کی جا رہی ہے، دنگا فساد، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:50 GMT+5 , Processed in 0.049046 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list