Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 571|Reply: 0

اسٹیج پر برہمی کا اظہار، عاصم اظہر نے وضاحت پیش کردی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 19:02:09 | Show all posts |Read mode
  
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی ایک وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کردی ہے جس میں وہ اسٹیج پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیے تھے۔

انسٹاگرام پر جاری بیان میں عاصم اظہر نے کہا کہ وہ عموماً وضاحتیں پیش نہیں کرتے، تاہم اس معاملے پر مزید غلط فہمیاں پھیلنے سے پہلے حقیقت بیان کرنا ضروری سمجھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں جس شخص کو وہ مخاطب کر رہے تھے وہ کوئی مداح نہیں بلکہ سیکیورٹی ٹیم کا رکن تھا، مذکورہ شخص باؤنسر تھا اور شو کے دوران ہجوم میں موجود لڑکیوں اور بچوں کو دھکے دے رہا تھا۔

عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ شو کے دوران وہ باؤنسر غیر مناسب رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اسٹیج پر بھی چڑھ آیا، جب میں نے اسے روکا تو اس نے بلند آواز میں کہا کہ وہ باؤنسر ہے، مجھے اس بات پر شدید غصہ آیا کیونکہ اگر وہ سیکیورٹی اہلکار ہے تو اسے اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے تھی، نہ کہ بچوں کو دھکے دے کر برتری دکھانے کی کوشش کرتا۔   

انہوں نے تسلیم کیا کہ میں نے اس لمحے جذباتی ردعمل دیا، تاہم میں اپنے شوز میں کسی بھی غیر مناسب رویے کی نشاندہی کرتا رہوں گا یہ ردعمل کسی مداح کے خلاف نہیں تھا۔   
اب سمجھ آیا کہ پیار ایک ہی دفعہ ہوتا ہے: عاصم اظہر

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کے محبت سے متعلق خیالات نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی۔   

عاصم اظہر نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام مداح میرے شوز میں خود کو محفوظ اور باعزت محسوس کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل کلپ پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے تھے، بعض صارفین نے گلوکار کے لہجے پر تنقید کی جبکہ دیگر نے ہجوم کے تحفظ کو یقینی بنانے پر ان کے مؤقف کی حمایت کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:43 GMT+5 , Processed in 0.071270 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list