Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 480|Reply: 0

فاطمہ ثنا شیخ کا وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 19:02:09 | Show all posts |Read mode
   فاطمہ ثنا شیخ — فائل فوٹو  

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے فلم’دنگل‘ کے لیے اپنے کردار کی نوعیت کے حساب سے وزن بڑھانے کے لیے روزانہ ڈھائی ہزار سے 3 ہزار کیلوریز لینا پڑتی تھیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ ختم ہوئی تو میں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادت رہ گئی جس کی وجہ سے میں ایک خوفناک بیماری ’بولیمیا‘ کا شکار ہوگئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں 2، 2 گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھی اور پھر زبردسی الٹی کرتی تھی تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔   
فاطمہ ثنا ایسا کیا کررہی ہیں جو درست نہیں، اداکارہ نے بتادیا

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ایسا کر رہی ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔ انھوں نے خوراک کے ساتھ اپنے تلخ رشتے کا بھی انکشاف کیا۔ حال ہی میں انکا کہنا تھا کہ جب معاملہ خوراک اور جسمانی توازن کا آتا ہے تو وہ اس پر انتہا پسند ہیں۔    

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی میں کھانا بالکل چھوڑ دیتی تھی۔

فاطمہ ثنا شیخ نے مزید بتایا کہ میں شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا شکار رہی اور مجھے یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اب میں اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:51 GMT+5 , Processed in 0.063856 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list