Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 860|Reply: 0

گوگل میں AI نہ اپنانے والے ملازمین کو ’رضاکارانہ علیحدگی پیکج‘ کی پیشکش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 19:02:12 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

گوگل نے اپنے کچھ کاروباری شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکج (VEP) کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش اُن ملازمین کے لیے ہے جو کمپنی کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) کے نئے وژن اور تیز رفتار کام کے ماحول کو مکمل طور پر اپنانے کے لیے تیار نہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گوگل کے چیف بزنس آفیسر فلپ شِنڈلر نے ایک ای میل میں بتایا ہے کہ گلوبل بزنس آرگنائزیشن (GBO) سے وابستہ بعض ٹیموں کے ملازمین اگر کمپنی چھوڑنا چاہیں تو انہیں پیکج کے ساتھ جانے کا اختیار دیا جا رہا ہے۔  

اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں گوگل کی کامیابی کے لیے اے آئی کو اپنانا ناگزیر ہے اور تمام ملازمین کو اس مشن کے لیے ’آل اِن‘ ہونا ہوگا۔

ای میل کے مطابق اگر کوئی ملازم موجودہ کام کی رفتار سے مطمئن نہیں یا آگے بڑھنا چاہتا ہے تو وہ اس بائے آؤٹ آپشن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ سلوشنز ٹیمز، سیلز، کارپوریٹ ڈیولپمنٹ اور چند دیگر شعبے اس پروگرام میں شامل ہیں تاہم کسٹمر سیلز اور براہِ راست صارفین سے وابستہ ٹیمیں اس پیشکش کا حصہ نہیں ہوں گی تاکہ صارفین کو کم سے کم متاثر کیا جا سکے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ سیورنس پیکج کی رقم کتنی ہوگی تاہم گزشتہ سال گوگل نے بعض ملازمین کو کم از کم 14 ہفتوں کی تنخواہ اور ہر مکمل سروس سال کے بدلے ایک اضافی ہفتے کی تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاری چھانٹیوں کے دوران ملازمین کو رضاکارانہ بائے آؤٹ دینا کمپنیوں کے لیے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔  

گوگل اس سے قبل بھی مختلف شعبوں میں ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش کر چکا ہے جن میں نالج اینڈ انفارمیشن، انجینئرنگ اور یوٹیوب شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:45 GMT+5 , Processed in 0.053604 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list