Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 121|Reply: 0

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایپسٹین فائلز پر خاموشی توڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 21:00:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

برطانوی شاہی جوڑے پرنس اور پرنسس آف ویلز نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی جاری ہونے والی متنازع دستاویزات پر خاموشی توڑتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

کینسنگٹن پیلس نے بالآخر جیفری ایپسٹین سے جڑے جاری تنازع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا۔

گزشتہ روز پرنس اور پرنسس آف ویلز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شہزادہ اور شہزادی ایپسٹین کی جاری ہونے والی دستاویزات میں ہونے والے انکشافات پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔   
دلائی لامہ کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں شامل، بدھ مت کے روحانی پیشوا کی وضاحت آ گئی

حال ہی میں گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے، تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا نام بھی سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔   

ترجمان کے مطابق ان کی تمام تر ہمدردیاں اور توجہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پرنس ولیم سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔  

یہ پہلا موقع ہے کہ جب مستقبل کے بادشاہ اور ملکہ نے ایپسٹین اسکینڈل پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔  

پرنس اینڈریو کے جنسی مجرم سے تعلقات کے باعث یہ معاملہ شاہی خاندان تک جا پہنچا ہے۔  

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پرنس اینڈریو سے شاہی اعزازات واپس واپس لے لیے گئے تھے، اب ایپسٹین فائلز کے جاری ہونے کے بعد ان کے ایپسٹین سے تعلقات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وہ متعدد الزامات کی زد میں آ چکے ہیں۔

شاہ چارلس کے بھائی پرنس اینڈریو پر لگنے والے نئے الزامات میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے طور پر اپنے کردار کے دوران حساس معلومات اپنے متنازع دوست کے ساتھ شیئر کیں، جبکہ ان پر ایپسٹین کی فراہم کردہ خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.046170 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list