Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 923|Reply: 0

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ میں پاکستان کا نمبر سامنے آ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 21:00:13 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس سی پی آئی 2025ء جاری کر دیا۔

2024ء کے مقابلے میں پاکستان کا مجموعی اسکور ایک درجہ بہتری کے ساتھ 28 تک پہنچ گیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، 2025ء میں بھی گزشتہ 4 سال کی گُڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناصرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔   
پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی آ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پر سیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی۔   

2024ء کے مقابلے میں 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں 2 مزید ممالک کا سروے بھی شامل کیا ہے، 2024ء میں 180 جبکہ 2025ء میں 182 ممالک کا سروے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2025ء تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی، گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجے بہتری آئی۔

اس سے پہلے دسمبر 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق 3 میں سے 2 شہریوں کو سرکاری اداروں میں کبھی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:43 GMT+5 , Processed in 0.046858 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list