Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 627|Reply: 0

اٹلی میں ڈرامائی انداز سے ڈکیتی، ڈاکوؤں کی کیش وین کو لوٹنے کی کوشش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 21:36:47 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

اٹلی میں ڈرامائی انداز سے ڈکیتی کی گئی۔ پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے روڈ پر کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی اور پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پارہے ہیں۔  

اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔  

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آئے اس واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور کئی افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین لوٹی نہ جاسکی۔  

فرار کی کوشش کے دوران بھی ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی، تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.046099 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list