Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 31|Reply: 0

امپائر سے بحث محمد نبی کو مہنگی پڑ گئی، جرمانہ عائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 23:34:26 | Show all posts |Read mode
  فوٹو؛ سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی پر میچ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد نبی پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔  

محمد نبی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، محمد نبی نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں امپائرز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

آئی سی سی کے مطابق محمد نبی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔    
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دیدی

احمد آباد میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔   

محمد نبی نے 14ویں اوور میں جنوبی افریقہ کے بولر لونگی اینگیڈی کے رسٹ بینڈ پر امپائر سے بحث کی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والا میچ ایونٹ کی تاریخ کے سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک ثابت ہوا۔  

پہلے 20، 20 اوورز کی اننگز کا اسکور ٹائی ہوا جس کے بعد ہونے والا سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو زیر کردیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:51 GMT+5 , Processed in 0.047100 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list