Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 425|Reply: 0

گل پلازا انکوائری کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا: ضیاء الحسن لنجار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 23:36:10 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گل پلازا انکوائری کمیشن کو غفلت کے مُرتکب افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمے داری فکس کرنے کی ہدایت کر دی۔

گل پلازا انکوائری کمیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن گل پلازا کی تعمیراتی منظوری اور لیز کی قانونی حیثیت کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلاء میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی کوتاہیوں کا تعین کیا جائے گا۔   
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی، سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت ہوئی۔    

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا معائنہ کرے گا۔

ضیاء الحسن لنجار نے غفلت کے مُرتکب افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمے داری فکس کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کمشنر کراچی کو انکوائری کمیشن کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازا کی داد رسی میں تاخیر نہیں کرے گی، سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت حقائق منظرِ عام پر لائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.083713 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list