Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 356|Reply: 0

روسی آرمی جنرل پر حملہ کرنیوالا ملزم دبئی سے گرفتار، ماسکو منتقل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-12 23:36:11 | Show all posts |Read mode
  ولادیمیر الیکسیف — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روسی صدارتی محل کریملن نے بتایا ہے کہ روسی آرمی جنرل ولادیمیر الیکسیف پر حملہ کرنے والے ملزم کو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے دبئی سے گرفتار کر کے ماسکو منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اماراتی اور روسی حکام کے تعاون سے ملزم دبئی سے گرفتار ہوا۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے مطابق روسی جنرل پر حملہ یوکرین نے کرایا، روسی جنرل پر قاتلانہ حملے کا حکم یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے دیا تھا۔   
ماسکو میں روسی آرمی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

ماسکو ماسکو میں روسی آرمی انٹیلی جنس کے نائب...   

روسی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کی خفیہ ایجنسی بھی حملہ آور کی بھرتی میں ملوث تھی، حملہ آور یوکرینی نژاد روسی شہری ہے۔

روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے مطابق روسی جنرل پر حملے کے شبے میں گرفتار شخص کو دبئی سے ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تعاون پر اماراتی صدر سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی جنرل ولادیمیر الیکسیف کو چند روز قبل ماسکو میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:45 GMT+5 , Processed in 0.047615 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list