Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 730|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے دوسرے سپر اوور میں افغانستان کو شکست دیدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 00:12:49 | Show all posts |Read mode
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو 4 رنز سے ہرا دیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 13ویں میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 24 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم افغانستان کی ٹیم 19 رنز بنا سکی۔

دوسرے سپر اوور میں افغانستان کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی پھر افغانستان کے رحمٰن اللّٰہ گربز نے 3 گیندوں پر 3 چھکے لگا دیے اور آخری گیند پر افغانستان کو 5 رنز درکار تھے تاہم رحمٰن اللّٰہ گربز آؤٹ ہو گئے۔  

اس سے قبل پہلے سپر اوور میں بھی ٹائی ہو گیا تھا، افغانستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 18 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 17 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کو جنوبی افریقا نے جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم بھی 187 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے میچ برابر ہو گیا تھا۔   
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو چوتھا میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔    

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ ریان ریکلٹن 61 اور کونٹین ڈی کوک 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان کے عظمت اللّٰہ نے 3 اور راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان نے جنوبی افریقا خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے۔

جنوبی افریقا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:50 GMT+5 , Processed in 0.074603 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list