Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 843|Reply: 0

کولمبو میں پاکستان کیخلاف کھیلنا چیلنج ہو گا: بھارتی اسسٹنٹ کوچ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 00:15:12 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔

اُنہوں نے کہا کہ کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 2 ہفتوں سے موجود ہے۔   
وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے: اعلامیہ حکومت پاکستان   

ریان ٹین ڈوشیٹ یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے، ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے بھارت کا نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں شرکت پر بھارت میں اپنی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا تھا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

بعد ازاں پاکستان نے آئی سی سی کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:50 GMT+5 , Processed in 0.045901 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list