Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 166|Reply: 0

جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے، عباس عراقچی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 02:12:10 | Show all posts |Read mode
  تصویر، اے ایف پی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد سے مصافحہ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، جواباً امریکی سرزمین پر حملے کا امکان نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی وہ ہماری جوہری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم افزودگی کے حوالے سے ایک یقین دہانی کے معاہدے تک پہنچنے کےلیے تیار ہیں، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا، یہ قومی دفاع کا معاملہ ہے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، امریکا اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.047689 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list