Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 131|Reply: 0

افغان وزارتِ خارجہ کی مسجد میں دھماکے کی مذمت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 03:28:07 | Show all posts |Read mode
  ترجمان افغان وزارتِ خارجہ— فوٹو:فائل

افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔   
خودکش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا۔   

افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد خدیجۃُ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نیتجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، خودکش حملے سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی، دہشت گردی کے لیے ایسا موقع چُنا گیا جب دو ممالک کے ساتھ ہم نے معاہدے کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اب افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش کررہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.046387 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list