Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 998|Reply: 0

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے چند دن بعد اریجیت سنگھ کی شاندار پرفارمنس

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 04:07:52 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے محض 1 ہفتے بعد کولکتہ میں شاندار پرفارمنس دی۔

اس موقع پر انہوں نے ستار کی عالمی شہرت یافتہ فنکارہ انوشکا شنکر کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنی پہلی پرفارمنس کے دوران اریجیت سنگھ نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو خاصا نروس محسوس کر رہے ہیں، تاہم حاضرین کی جانب سے بھرپور داد اور حوصلہ افزائی نے جلد ہی ان کی جھجک دور کر دی۔

اریجیت سنگھ نے انوشکا شنکر اور معروف طبلہ نواز بکرام گھوش کے ساتھ 20 منٹ پر مشتمل ایک یادگار موسیقی پیشکش کی، جس کا ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔  

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انوشکا شنکر نے اریجیت سنگھ کو اسٹیج پر مدعو کیا تو انہوں نے عاجزی کے ساتھ حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں بہت نروس ہوں، انہوں نے اسٹیج پر مدعو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اسٹیج پرفارمنس کے دوران تینوں فنکاروں نے ’مایا بھورا رات‘ بھی پیش کیا، جو بنگالی زبان کی ایک مشہور تخلیق ہے اور اسے موسیقی کے لیجنڈ پنڈت روی شنکر نے ترتیب دیا تھا۔   
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ارجیت سنگھ نے نیا گانا ریلیز کر دیا

اریجیت سنگھ نے اپنا نیا گانا جاری کر کے مداحوں کے دل خوش کر دیے۔   

مذکورہ پرفارمنس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ستار کی فنکارہ انوشکا شنکر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ لمحہ میرے لیے بے حد خاص تھا، کیونکہ اریجیت سنگھ نے میرے والد کی بنگالی تخلیق کو جس انداز میں زندہ کیا، یہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو پلے بیک گلوکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے برسوں کی محبت اور حمایت پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، فلمی موسیقی کے سفر کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ طویل غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:44 GMT+5 , Processed in 0.066143 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list