آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں ہونے والے میچ میں اٹلی اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے آئے۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رواں ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بنایا، 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست، شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منس 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اٹلی کی طرف سے علی حسن، گرانٹ اسٹیورٹ، تھامس ڈراکا اور جے جے اسموٹس نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 اور مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ایونٹ میں آج دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان 2:30 بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شام 6:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔