Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 219|Reply: 0

کم عمری کی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں: جویریہ عباسی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 04:46:07 | Show all posts |Read mode
  
جویریہ عباسی---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے اہم فیصلوں پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

جویریہ عباسی نے اداکار شمعون عباسی سے کم عمری میں شادی، بعد ازاں طلاق اور بطور سنگل مدر بیٹی کی پرورش کی۔

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں نے کم عمری میں شادی اپنی مرضی سے کی اور مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں شدت سے محبت کرتی تھی اور یہ میرا ذاتی انتخاب تھا، مجھے اپنی شادی یا طلاق کے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ دونوں فیصلے میرے اپنے تھے، شادی سے مجھے ایک خوبصورت بیٹی ملی۔

انہوں نے کہا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اسی لیے جلد شادی کی تاکہ کیریئر کا آغاز کر سکوں، والدین نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مل کر جو کرنا ہو کریں، اسی سوچ کے تحت ہم دونوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔   
جویریہ عباسی شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کی زد میں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کو اپنے شوہر عدیل حیدر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ کروانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔    

جویریہ عباسی نے سنگل مدر ہونے کو سب سے بڑا سماجی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں سنگل ماں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں کہ آیا وہ بچے کی درست پرورش کر پائے گی یا نہیں، میری اولین ترجیح بیٹی کو اچھی تعلیم، درست مذہبی تربیت اور خودمختار فیصلوں کا حق دینا تھا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو ایک آزاد انسان کے طور پر دیکھتی ہوں، ناکہ صرف اپنی اولاد کے طور پر، میں اپنی بیٹی کی زندگی میں ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرتی رہی ہوں، اس کی تعلیم، روزمرہ معمولات اور سرگرمیوں پر مکمل توجہ دی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ابتدا میں بیٹی کے والد کے ساتھ تعلق کے حوالے سے کچھ خدشات تھے، تاہم وقت کے ساتھ معاملات خود بخود واضح ہو گئے، میں نے کبھی بیٹی کو اپنے والد سے ملنے سے نہیں روکا کیونکہ میں جانتی تھی کہ باپ کی زندگی میں اہمیت کیا ہوتی ہے۔

جویریہ عباسی نے پہلی بار انکشاف کیا کہ میں خود ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور اپنی زندگی میں والد سے صرف 3 بار ملی ہوں، کم عمری میں شادی کے بعد میری اپنی زندگی شروع ہو گئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ نہ بن سکا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:43 GMT+5 , Processed in 0.053726 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list