Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 414|Reply: 0

قیمتی لباس کے بجائے سونا خریدیں، لائبہ خان کا دلہنوں کو مشورہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-13 05:25:07 | Show all posts |Read mode
  

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ لائبہ خان نے نئی دلہنوں کو  اہم مشورہ دیا ہے کہ وہ مہنگے شادی کے جوڑوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں لائبہ خان نے کہا کہ دلہن کا لباس عام طور پر صرف ایک بار پہنا جاتا ہے، اس لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے کرائے پر لینا بہتر ہے۔ اس کے برعکس، سونے کے زیورات شادی کے بعد بھی کارآمد رہتے ہیں اور مستقبل کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بچپن سے شادی کا شوق تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ سمجھ آئی کہ شادی صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے جو زندگی کو مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔ ان کے مطابق شادی سے پہلے ذہنی طور پر تیار ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر کوئی شخص شادی کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے تیار نہیں ہے تو صرف خواہش کی بنیاد پر شادی نہیں کرنی چاہیے۔ شادی کے بعد کی ذمہ داریوں کو سمجھنا اور انہیں پورا کرنے کی صلاحیت رکھنا لازمی ہے۔

لائبہ خان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی تھیں اور جب انہیں لگا کہ وقت بالکل درست ہے تو انہوں نے اپنے خاندان سے بات کی اور شادی کا فیصلہ کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:50 GMT+5 , Processed in 0.058757 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list