Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 555|Reply: 0

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ٹیلی کام میں لیب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:03:41 | Show all posts |Read mode
  

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ٹیلی کام انجیئنرنگ میں لیب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے جامعہ این ای ڈی کے شعبہ ٹیلی کام انجیئنرنگ میں لیب قائم کی جائے گی، جس کا مقصد طالب علموں کو 4G اور 5G موبائل ٹیکنالوجیز کی انسٹالیشن، آپریشن اور مینٹینس کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ یہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ لیب انڈسٹری کے معیارات کے مطابق ہوگی جو ہمارے طالب علموں کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ ٹیلی کام انجیئرنگ ڈاکٹر عمران اسلم کا کہنا تھا کہ ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان ناصرف لیب قائم کرے گا بلکہ ان کے ٹرینرز تربیتی نشتوں کا اہتمام بھی کریں گے۔

اس موقع پر کمپنی ڈائریکٹر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز سے زائد کے ایکوئپمنٹ فراہم کر رہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا بھر کا مقابلہ کرنے میں ہمارے طالب علموں کو سہولتیں فراہم ہوں سکیں۔

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس لیب کا نام ہواوے انٹیگریٹڈ سینٹر رکھا گیا ہے۔

مفاہمتی یاداشت پر این ای ڈی سے رجسٹرار سید غضنفر حسین اور ہواوے کی جانب سے ڈائریکٹر مناف احمد نے دستخط ثبت کیے جبکہ ڈین الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈاکٹر سعد احمد قاضی نے این ای ڈی سے متعلق پریزینٹیشن دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:18 GMT+5 , Processed in 0.085176 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list