Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 389|Reply: 0

پہلی مسلم اینی میٹڈ فلم ’ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ‘ آج ریلیز ہو گی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:03:44 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

ٹائم ٹریول کی تخیلاتی نگری، سائنسدانوں کو بچانے کا مشن، ایکشن اور تھرل سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کی جانب سے بنائی گئی پہلی تھیٹر میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم نے ریلیز سے قبل ہی تاریخ رقم کر دی، پری سیلز میں اس کے 35 ہزار ٹکٹس فروخت ہو گئے۔

مسلم بچوں کے لیے بننے والی ایک سادہ ویب اینی میشن سے شروع ہونے والا منصوبہ اب خاندانی تفریح کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل بن چکا ہے۔    
پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’گلاس ورکر‘ امریکا میں نمائش کیلئے پیش

فلم گلاس ورکر پاکستان میں پچھلے سال جولائی میں ریلیز ہوئی تھی ، اس فلم کی کہانی اور ہدایات عثمان ریاض نے دی ہیں۔    

’ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ‘ مسلمانوں کی جانب سے اور مسلمانوں کے لیے بنائی گئی پہلی اینیمیٹڈ فلم ہے جو سنیما گھروں میں باقاعدہ طور پر ریلیز کی جا رہی ہے۔

فلم میں تاریخِ اسلام کے سنہری دور کے مایہ ناز ریاضی دان محمد بن موسىٰ الخوارزم سمیت ممتاز مفکر اور سائنسدانوں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فلم کے پری سیلز میں اب تک 35 ہزار سے زائد ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آزاد اور ثقافتی طور پر مربوط اینی میشن کے لیے ناظرین میں خاصا جوش پایا جاتا ہے۔

یہ فلم 4 باصلاحیت بچوں کی کہانی پر مبنی ہے جو 2050ء سے تعلق رکھتے ہیں، یہ بچے وقت میں سفر کرنے کی صلاحیت دریافت کرتے ہیں اور قدیم سلک روڈ کے دوران جدید سائنس کے مستقبل کو بچانے کے لیے تاریخ کے عظیم سائنس دانوں کو ایک شیطانی کیمیاگر سے محفوظ کرنے کے مشن پر نکلتے ہیں۔

میلو پروڈکشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر گیبریل میلو کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا آغاز ایک موبائل گیم کے طور پر ہوا تھا، جسے کینیڈا کے پروڈکشن گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیا گیا، صرف 3 ماہ کے اندر اس گیم کو 1 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈز کیا گیا، جس سے مسلم ناظرین کے لیے مخصوص مواد کی مضبوط طلب کا اندازہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ مسلم بچے بڑی اسکرین پر خود کو نمائندگی کے ساتھ دیکھ سکیں گے، ہمیں محسوس ہوا کہ یہ خلاء موجود ہے اور اسی میں ہمیں ایک حقیقی مارکیٹ موقع نظر آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب اینیمیٹڈ فلموں کی تھیٹر ریلیز کو سخت مقابلے کا سامنا ہے ’ٹائم ہوپرز: دی سلک روڈ‘ نے ثابت کر دیا ہے کہ نچلی سطح سے ابھرنے والی، ثقافتی طور پر بامعنی کہانیاں آج بھی امریکا بھر میں ناظرین کے دل جیتنے اور ٹکٹ فروخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:18 GMT+5 , Processed in 0.089101 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list