Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 896|Reply: 0

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بالی ووڈ ڈیبیو کیلئے تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:03:46 | Show all posts |Read mode
  
سنیتا آہوجا — فائل فوٹو

شادی سے متعلق بے باک بیانات کے باعث حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے ایک فلم سائن کر لی ہے اور جلد بالی ووڈ میں بطور اداکارہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ سنیتا آہوجا ایکتا کپور کے پروڈکشن ہاؤس بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم میں اداکاری کریں گی۔   
گووندا کے مبینہ افیئرز پر اہلیہ سنیتا آہوجا کی گفتگو

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔   

سنیتا فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گی، جس کے لیے وہ تقریباً 20 دن کی شوٹنگ کریں گی، جبکہ بعض زیرِ گردش خبروں کے مطابق سنیتا آہوجا ایکتا کپور کے ریئلٹی شو لاک اَپ 2 کا حصہ بھی بن سکتی ہیں، جس کا اعلان 2026ء کے آغاز میں کیا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دریں اثناء سنیتا آہوجا نے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے یش وردھن کی آئندہ فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ساجد خان اور ایکتا کپور پروڈکشن کے ساتھ ایک فلم کر رہا ہے، مجھے ایکتا بہت پسند ہے، مجھے ساجد بھی بہت اچھے لگتے ہیں، ساجد تو میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یش وردھن کے ہمراہ نتانشی بھی اس فلم میں ہیں، میں ان سے مل چکی ہوں، وہ بہت پیاری لڑکی ہیں، میں چاہتی ہوں کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہو اور مجھے یقین ہے کہ یہ ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ویسے میرا بچہ بھی آسمان چھوئے گا، یش وردھن کی یہ فلم جس کا نام ’100‘ ہے، 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:16 GMT+5 , Processed in 0.286599 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list