Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 111|Reply: 0

اسلام آباد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دل بہت رنجیدہ ہے، محمد رضوان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:06:06 | Show all posts |Read mode
  محمد رضوان : فائل فوٹو  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اس المناک گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا پیارا وطن اور اس کے عوام پہلے ہی بے پناہ دکھ اور آزمائشوں سے گزر چکے ہیں اور یہ سانحہ ایک گہرا زخم ہے، اس کے باوجود پاکستان اور اس کے بہادر عوام ہمیشہ ثابت قدم اور سربلند رہے ہیں۔   
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ تسلسل کیسے برداشت کیا جائے؟ آخر کب تک ہم صرف مذمتی بیانات اور ٹوئٹس سے کام چلاتے رہیں گے جبکہ دہشت گردی کی لہر روز بروز شدت اختیار کر رہی ہے۔   

پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہماری ارضِ پاک کی حفاظت فرمائے اور ہمارے عوام کو امن، صبر اور طاقت عطا کرے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا، دہشت گرد پر رضاکاروں نے فائرنگ کی، گولی ران میں لگی وہ گر پڑا، ساتھی نے فائر کھولا تو دہشت گرد پھر کھڑا ہوا اور گیٹ سے مسجد کے صحن میں گھس گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پہلی رکعت کے سجدے میں جاتے ہی دھماکا ہوا، ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:20 GMT+5 , Processed in 1.130717 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list