Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 476|Reply: 0

ایلون مسک کا مریخ سے پہلے چاند پر شہر تعمیر کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199522
Post time 2026-2-13 06:06:08 | Show all posts |Read mode
  
ایلون مسک---فائل فوٹو

اسپیس ایکس کے بانی، دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اب مریخ کے بجائے چاند پر ایک ’خودکار ترقیاتی شہر‘ قائم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔

ایلون مسک کے مطابق ’لونر سٹی‘ بنانے کا مقصد انسانیت کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور چاند اس کے لیے زیادہ تیز اور عملی راستہ فراہم کرتا ہے۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ مریخ پر مشن بھیجنا صرف ہر 26 ماہ بعد سیاروں کی ہم آہنگی کے دوران ممکن ہوتا ہے اور وہاں پہنچنے میں تقریباً 6 ماہ لگتے ہیں جبکہ چاند پر مشن ہر 10 دن بعد لانچ کیا جا سکتا ہے اور سفر صرف 2 دن کا ہے، اسی وجہ سے چاند پر شہر کی تعمیر تیزی سے ممکن ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا ہے کہ مریخ پر شہر بسانے کا منصوبہ ختم نہیں کیا گیا تاہم اب یہ ثانوی ترجیح ہے، مریخ پر شہر بنانے کی عملی تیاری ممکنہ طور پر 5 سے 7 سال میں شروع کی جائے گی۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ قمری شہر (Lunar City) میں مصنوعی ذہانت، خودکار روبوٹس اور خلائی ڈیٹا سینٹرز استعمال کیے جائیں گے جنہیں مسک کی حالیہ حاصل کردہ کمپنی xAI کی مدد حاصل ہو گی، اس تعمیر کا مقصد یہ ہے کہ چاند پر کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے۔   
ایلون مسک کا اگلے سال مریخ پر پہلا مشن بھیجنے کا اعلان

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اسٹار شپ راکٹ اگلے سال کے آخر تک مریخ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔    

یہ فیصلہ امریکی خلائی پالیسی سے بھی ہم آہنگ ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جاری ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت امریکا 2028ء تک چاند پر واپسی اور 2030ء تک مستقل قمری اڈے کے ابتدائی مراحل قائم کرنے کا ہدف رکھتا ہے جس میں چاند پر جوہری ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی آرٹمیس 3 مہم (Artemis 3 mission) کے تحت 2027ء میں خلاء بازوں کی چاند پر واپسی متوقع ہے تاہم ماہرین کے مطابق اسپیس ایکس کے زیرِ تعمیر قمری لینڈر کی تاخیر کے باعث اس شیڈول میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 03:17 GMT+5 , Processed in 2.573030 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list