Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 451|Reply: 0

نوجوان کے منہ میں موبائل بیٹری پھٹ گئی، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 06:45:11 | Show all posts |Read mode
  
تصاویر:بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک نوجوان کی بے دھیانی میں کی گئی حرکت خوفناک حادثے میں بدل گئی جب اس کے منہ میں رکھی موبائل فون کی بیٹری اچانک آگ پکڑ کر پھٹ گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان موبائل فون کی مرمت کی دکان کے اندر کاؤنٹر پر کھڑا ہے اور ہاتھ میں علیحدہ کی گئی بیٹری پکڑے ہوئے ہے۔

ایک موقع پر وہ بیٹری کو اپنے منہ میں رکھتا ہے اور اسے دانتوں سے دبانے کی کوشش کرتا ہے، بظاہر وہ اس کے ممکنہ خطرے سے لاعلم تھا۔   
انسٹاگرام پر وائرل انفلوئنسر جڑواں بہنیں اے آئی سے تیار کردہ نکلیں

دسمبر 2025 میں انسٹاگرام جوائن کرنے کے بعد اب تک اس اکاؤنٹ پر 100 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا چکی ہیں۔    

چند ہی سیکنڈ بعد بیٹری نے آگ پکڑ لی اور نوجوان کے منہ میں ہی دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے شعلے باہر کی جانب لپکے، نوجوان گھبرا کر پیچھے ہٹتا ہے اور بیٹری کو پھینک دیتا ہے، جلتی ہوئی بیٹری دکان کے کاؤنٹر کے قریب جا گرتی ہے اور چنگاریاں چھوڑتی رہتی ہے۔

ویڈیو میں دکاندار کو بیٹری کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم شعلے بھڑکنے کے باعث اسے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چند لمحوں میں پیش آنے والے اس واقعے سے دکان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ماہرین کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریاں انتہائی حساس ہوتی ہیں، اگر انہیں کچلا جائے، سوراخ کیا جائے یا چھیڑ چھاڑ کی جائے تو ان میں شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے جس سے شدید حرارت اور آتش گیر گیسز خارج ہوتی ہیں، یہ عمل تیزی سے دھماکے میں تبدیل ہو سکتا ہے، ماہرین اس کیفیت کو تھرمل رن اوے قرار دیتے ہیں، جس میں بیٹری خود ہی اپنی آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بنتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.047886 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list