Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 870|Reply: 0

بسنت: قومی کھلاڑیوں نے بھی پتنگ بازی کیلئے چھتوں کا رخ کر لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 07:22:57 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریبز

لاہور میں تقریباً 25 برس بعد بسنت کے رنگ لوٹ آئے، جہاں عام شہری میں پتنگ باز کے لیے جوش و خروش پایا گیا، وہیں قومی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستانی گیند باز حسن علی اہلیہ و دوستوں کے ہمراہ گزشتہ شب ہی پتنگ اُڑانے چھت پر پہنچ گئے، کھلاڑی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر حسن علی کے قریبی دوست نے بھی ان کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، اس موقع پر ان کے ہمارا شعیب ملک بھی دکھائی دیے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی آج صبح بسنت کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا۔

انہوں نے محفوظ بسنت کے انعقاد پر پنجاب حکومت کو مبارک باد پیش کی اور پتنگ بازی کے شوقین افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور میں بسنت کی آمد ہے، سوشل میڈیا پر لاہور کی تصاویر دیکھی ہیں، شہر بہت خوبصورت نظر آ رہا ہے، میں بسنت مناتے بڑا ہوا ہوں، مجھے آج بھی یاد ہے کہ بچپن میں بسنت کے تہوار پر الگ ہی ایکسائٹمنٹ ہوا کرتی تھی۔

کھلاڑی نے کہا کہ کرکٹ کھیل کر بڑا ہوا ہوں لیکن جو مزا بسنت کا ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں، اس وقت لاہوریوں اور بیرونِ ملک سے آنے والوں کی جو کیفیت ہے اسے میں سمجھ سکتا ہوں۔  

انہوں نے بسنت منانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو مبارک ہو کہ وہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ اس تہوار کو ایک بار پھر لے کر آئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والے بھی کوئی الٹی سیدھی حرکتیں نہ کریں تاکہ آئندہ بھی یہ تہوار اسی جوش و ولولے اور تحفظ کے ساتھ منایا جا سکے۔

وسیم اکرم نے آخر میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں تو بسنت نہیں منا سکتا کیونکہ میں ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جا رہا ہوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046872 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list