Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 732|Reply: 0

گووندا نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے دوران لائسنس یافتہ پستول سے اپنا دفاع کیا، مینیجر کا دعویٰ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 08:01:08 | Show all posts |Read mode
  گووندا: فائل فوٹو  

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کے دوران لائسنس یافتہ پستول سے اپنا دفاع کیا۔

گووندا کے مینیجر ششی سنہا نے دعویٰ کیا کہ اداکار کی رہائش گاہ پر ان پر حملے کی کوشش کی گئی، جس کے دوران گووندا نے اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 30 برس سے گووندا کے ساتھ وابستہ مینیجر نے بتایا کہ واقعے کے وقت اداکار کے ہاتھ میں موبائل فون اور لائسنس یافتہ بندوق موجود تھی، جس کے باعث وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔

ششی سنہا کے مطابق واقعہ رات تقریباً 3 سے 3:30 بجے پیش آیا، جب نامعلوم افراد کا ایک گروہ گووندا کے گھر کے قریب جمع ہوگیا۔  

تاہم انہوں نے واقعے کی درست تاریخ نہیں بتائی اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی کہ آیا یہ وہی واقعہ ہے جو اکتوبر 2024 میں پیش آیا تھا، جب گووندا حادثاتی طور پر خود کو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

مینیجر نے گووندا کے خلاف گردش کرنے والی خبروں کو مبالغہ آمیز اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار کو جان بوجھ کر ایک مجرم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گووندا کے پاس اس وقت بندوق نہ ہوتی تو صورتحال سنگین رُخ اختیار کر سکتی تھی۔ ان کے مطابق واقعے کی ویڈیو فوٹیج موجود ہے، جو ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکتی ہے۔

ششی سنہا نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے وقت کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا، جس کے باعث خطرہ بڑھ گیا۔ معاملے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور مقامی تھانے میں اس کی باقاعدہ رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ گووندا کو خود دفاع کے دوران معمولی چوٹیں بھی آئیں، تاہم انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں گووندا کو اس وقت اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب ان کا لائسنس یافتہ ریوالور حادثاتی طور پر چل گیا تھا، پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی سازش کے شواہد نہیں ملے تھے۔

بعدازاں نومبر میں وہ ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے، جسے انہوں نے زیادہ جسمانی مشقت اور تھکن کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.047538 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list