Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 241|Reply: 0

2050 میں پاکستان کی 34 کروڑ آبادی اثاثہ ہو یا بوجھ؟ اس کا فیصلہ ہونا ہے، نمائندہ یونیسیف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 08:03:11 | Show all posts |Read mode
  تصویر، سوشل میڈیا

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی نمائندہ پارنل آئرن سائیڈ نے کہا ہے کہ 2050ء میں پاکستان کی آبادی 34 کروڑ اثاثہ ہو یا بوجھ اس کا فیصلہ ہونا ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں نیو ورلڈ کانسیپٹ عالمی خواتین لیڈر سمٹ سے خطاب میں پارنل آئرن سائیڈ نے زور دیا کہ ہر ماں اور اُس کے بچے تک تعلیم اور صحت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تقریب سے جرمن سفیر اینالیپل اور یاسمین حیدر نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت میں خواتین کا کردار ایک خاموش ساتھی کا ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج بھی ملک کی 56 فیصد بالغ خواتین کے پاس نہ تعلیم ہے نہ روزگار ہے، اسکول نہ جانے والے تقریباً 3 کروڑ بچوں کا بڑا حصہ لڑکیوں کا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ اگرچہ حالات نئی صدی کے آغاز سے بہت بہتر ہیں لیکن ہمارے اعداد عالمی سطح پر زیادہ اچھے نہیں ہیں، اس معاملے پر ماہرین کی رائے رہی ہے کہ خواتین کی تعلیم و صحت پر سرمایہ کاری خیرات نہیں ہے بلکہ یہ ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ عام مشاہدہ ہے کہ خواتین بااختیار ہوکر اپنے گھر اور معاشرے کی خوشحالی کا سبب بنتی ہیں اور وہ موقع دینے والوں کی شکر گزار بھی رہتی ہیں۔  

کانفرنس کا پیغام رہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے آبادی کے دوسرے پہیے کو آزادی سے گھومنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.045976 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list