Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 804|Reply: 0

اسٹنٹ لگوانے کے بعد کن باتوں سے پرہیز ضروری؟ ماہرِ امراضٍ قلب کی اہم ہدایات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 08:41:10 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے کا عمل جسے ’اینجیو پلاسٹی‘ کہا جاتا ہے، خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے، سینے کے درد کو کم کرنے اور دل کے دورے کے خطرات کو گھٹانے کے لیے کیا جاتا ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ لگوانا علاج کا اختتام نہیں بلکہ طویل المدتی نگہداشت کی شروعات ہے۔

کارڈیالوجسٹس کے مطابق کورونری اسٹنٹ ایک باریک جالی نما نلکی ہوتی ہے جو تنگ یا بند دل کی شریان میں ڈالی جاتی ہے تاکہ خون آسانی سے دل تک پہنچ سکے، جدید اسٹنٹس میں دوا بھی شامل ہوتی ہے جو شریان کو دوبارہ بند ہونے سے روکتی ہے۔
اسٹنٹ کے بعد کن باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟   
کیا آپ بھی ہر وقت کھانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں؟ ’فوڈ نوائس‘ کیا ہے اور اس سے کیسے نمٹا جائے؟

اگر آپ ہر وقت کھانے پینے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو آپ اکیلے نہیں۔ ماہرین اس کیفیت کو اب ’فوڈ نوائس‘ کا نام دے رہے ہیں۔ فوڈ نوائس سے مراد کھانے سے متعلق مسلسل وہ خیالات ہیں جو اکثر جسمانی بھوک کے بغیر بھی ذہن پر حاوی رہتے ہیں۔   

امراضِ قلب کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسٹنٹ ڈلوانے کے بعد مریض کی پرانے اور مضرِ صحت معمولات کی جانب واپسی خطرناک ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں، کیونکہ یہ اسٹنٹ میں خون کا لوتھڑا بننے کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

ڈاکٹرز کی دی گئی ادویات، خاص طور پر خون پتلا کرنے والی دوائیں بغیر  مشورے کے بند نہ کریں۔

غیر ضروری سپلیمنٹس یا دیسی علاج خود سے استعمال نہ کریں۔

ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور تیزی سے وزن کے بڑھنے سے بچیں۔
دل کو تاحیات صحت مند رکھنے کے آسان اصول
طبی ماہرین کے مطابق دل کی صحت کیلئے یہ مستقل عادات ضروری ہیں:

دوائیں وقت پر لیں اور فالو اپ چیک اپ کرواتے رہیں۔

روزانہ ہلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا سائیکلنگ لازمی کریں۔   
انڈے وزن میں کمی کیلئے محفوظ یا نقصان دہ؟ اہم سوالات کے سادہ جواب

ماہرین غذائیت کی جانب سے سپر فوڈ قرار دیے گئے انڈوں کے بارے میں ہمیشہ سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ کبھی انہیں صحت بخش غذا کہا جاتا ہے اور کبھی کولیسٹرول یا وزن بڑھنے کا سبب۔ اسی الجھن کو دور کرنے کے لیے ڈائیٹیشن نے انڈوں سے متعلق عام سوالات کے واضح اور سادہ جواب دیے ہیں۔   

پھل، سبزیاں، ثابت اناج، کم چکنائی والا گوشت اور صحت مند چکنائیاں (خشک میوہ جات) غذا میں شامل کریں۔

نمک، میٹھے اور پروسیسڈ کھانوں کا استعمال کم کر دیں۔

ذہنی سکون، اسٹریس کنٹرول اور پوری نیند کو ترجیح دیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سینے میں نیا درد، سانس میں دقت یا غیر معمولی تھکن محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔  

اسٹنٹ خون کا بہاؤ بحال کرتا ہے مگر دل کی حفاظت صحت مند طرزِ زندگی سے ہی ممکن ہے۔



نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.046787 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list