Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 884|Reply: 0

چکن بمقابلہ انڈا: پروٹین اور منرلز کا بہتر ذریعہ کیا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199690
Post time 2026-2-13 08:42:36 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹوز

چکن اور انڈے دونوں ہی پروٹین اور منرلز سے بھرپور غذائیں ہیں مگر سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے کون سا آپشن زیادہ فائدہ مند ہے؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا جواب آپ کی غذائی ضرورت اور صحت کے مقصد پر منحصر کرتا ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے مطابق 100 گرام (بغیر کھال کے) چکن بریسٹ میں تقریباً 25 سے 27 گرام پروٹین پایا جاتا ہے جبکہ ایک بڑا انڈا (تقریباً 50 گرام) 6 سے 7 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔  

اس لحاظ سے دیکھا جائے تو پروٹین کی مقدار چکن میں انڈے سے زیادہ ہے۔
منرلز کے لحاظ سے فرق   
سویا بین، مسور، مونگ یا چنا؟ کس دال میں ہے سب سے زیادہ پروٹین؟

دالیں اور پھلیاں ہزاروں برس سے انسانی غذا کا حصہ ہیں، یہ سستی، آسانی سے دستیاب، ماحول دوست اور پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں جو خاص طور پر پاکستان جیسے زرعی ملک میں روزمرہ کی خوراک کی بنیاد سمجھی جاتی ہیں۔   

انڈے آئرن، زنک، کاپر، سیلینیئم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی اور بی 12 سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جبکہ چکن میں فاسفورس، سیلینیئم اور نیاسن (وٹامن بی 3) کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔
ماہرین کی رائے

غذائی ماہرین کے مطابق جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کو ’کامل پروٹین‘ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ ان میں تمام 9 ضروری امائنو ایسڈز موجود ہوتے ہیں تاہم پروٹین کا فائدہ اس بات پر بھی منحصر کرتا ہے کہ غذا کیسے پکائی اور کس مقدار میں کھائی جا رہی ہے۔
چکن کے فوائد

چکن کم چکنائی اور زیادہ پروٹین کی وجہ سے وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے، کم مقدار میں بھی چکن سیر ہونے کا احساس بڑھاتی ہے، اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور سرخ گوشت کے مقابلے میں صحت کے لیے بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔
انڈوں کے فوائد

انڈے دماغی صحت، پٹھوں کی مضبوطی اور میٹابولزم کے لیے اہم غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔    
روزانہ کافی پینے سے کس قسم کے کینسر سے بچاؤ ممکن؟

ایک نئی سائنسی تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کافی پینے کی عادت مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔   

انڈے کی زردی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آنکھوں اور عضلات کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں جبکہ روزانہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے کے خدشات کو جدید تحقیق نے بڑی حد تک غلط ثابت کیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ چکن اور انڈے دونوں کو متوازن غذا کا حصہ بنانا ہی بہتر آپشن ہے، وزن کم کرنے کے لیے چکن مفید ہے جبکہ زیادہ منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کے لیے انڈے بہتر انتخاب ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 05:02 GMT+5 , Processed in 0.049774 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list