Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 181|Reply: 0

بلال سعید کی آواز میں’بسنت‘ کیلئے خصوصی گانا ریلیز، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199690
Post time 2026-2-13 08:42:54 | Show all posts |Read mode
  فوٹو — اسکرین گریب

حکومت پنجاب نے لاہور میں 3 روزہ بسنت کی تقریبات کا آغاز ہونے سے پہلے اس تہوار کے لیے خصوصی گانا ریلیز کیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے گلوکار بلال سعید کی آواز میں بسنت کے تہوار کی مناسبت سے نیا گانا ’پھر آئی بسنت‘ریلیز کیا گیا ہے۔

اس گانے کی میوزک ویڈیو میں ماڈل اور اداکار نبیل زبیری کے ساتھ فوڈ بلاگر علی رحمٰن بھی نظر آ رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بسنت کا 3 روزہ تہوار 6 فروری کو لاہور میں شروع ہونے والا ہے اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ کے قریب بعض علاقوں میں حفاظتی خدشات کے پیش نظر جشن منانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان کیا۔   
بلال سعید کی پاکستان آئیڈل میں شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید کی پاکستان آئیڈل میں شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔    

علاوہ ازیں پنجاب انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 اور 7 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں اور پورا شہر رنگوں اور روشنیوں سے سج گیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب کابینہ نے ناصرف لاہور بلکہ چار دیگر اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دی تھی۔  

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 04:59 GMT+5 , Processed in 0.048437 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list