Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 928|Reply: 0

بادام ڈیمنشیا سے محفوظ رکھنے کیساتھ آنتوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے، ماہرین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:21:07 | Show all posts |Read mode
  

ایک وقت تھا جب بادام کو صرف خرگوش کی خوراک سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی اور اسے کھانا بھی پسند نہیں کرتے تھے، لیکن اب یہ سپر فوڈ کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسے ڈیمنشیا (بھولنے کی بیماری) سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر اول دستے کے طور پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

اسے خالی یا پھر  مکھن اور دودھ کے ساتھ شامل کرکے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک بادام کو زیادہ کیلوریز کی وجہ سے ڈائٹنگ سے جوڑا جاتا رہا ہے، لیکن اب ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ یہ تاثر گمراہ کن ہے۔ یہ ڈیمنشیا کے علاوہ آنتوں کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔  

ماہرین کے مطابق بادام میں اومیگا 6، مونو ان سیچوریٹڈ چکنائیاں (ایسی صحت بخش چکنائیاں جو کمرے کے درجہ حرارت میں پگھل جائے)، فائبر، وٹامن ای اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ وہ غذائی اجزاء ہیں جو خون کی نالیوں کی صحت بہتر بنانے، دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور دماغی صحت کو بہتر رکھنے سے منسلک ہوتے ہیں۔

بادام کی اصل طاقت یہی ہے، کیونکہ خون کی نالیوں کی بہتر صحت کو ڈیمنشیا کے امکانات کم کرنے سے جوڑا جاتا ہے۔

کنگز کالج لندن کے ادارے زوئے میں چیف سائنٹسٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر پروفیسر سارہ بیری نے کہا کہ بادام غذائیت کا ایک خزانہ ہیں۔ یہ دل کے لیے مفید چکنائیوں، فائبر اور بایوایکٹو مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کے افعال اور آنتوں کے مائیکرو بائیوم کو معاونت فراہم کرتے ہیں، یہ دونوں عوامل دماغی صحت اور ڈیمنشیا کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • روزانہ کتنے بادام کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی؟  
  • روزانہ بادام کھانے کے حیرت انگیز فوائد، جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟  
  • بادام کو چھلکے کے ساتھ کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے، ماہرین  




یہ پولی فینولز سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بایو ایکٹو اجزاء ہیں اور سوزش کو کم کرنے والے راستوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان میں ایک خاص امائنو ایسڈ بھی ہوتا ہے جسے آرگینائن کہا جاتا ہے، جو نائٹرک آکسائیڈ کا پیش خیمہ ہے۔ نائٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو صحت مند رکھتا ہے اور انہیں پھیلنے میں مدد دیتا ہے۔

ایک تحقیق میں برطانیہ اور امریکا کے 160,000 سے زائد بالغ افراد کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جو زوئے پریڈکٹ تھری میں شریک تھے۔ اس میں یہ واضح رجحان سامنے آیا کہ جو لوگ روزانہ بادام کھاتے تھے، ان میں ڈیمنشیا، پارکنسنز، فالج، ملٹی پل اسکلروسس (ٹشوز میں کثافت بڑھنے سے ہونیوالی سختی) اور مرگی جیسی بیماریوں کی رپورٹنگ بہت کم تھی۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:55 GMT+5 , Processed in 0.046676 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list