Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 785|Reply: 0

روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، ذمے داری بشنوئی گینگ نے قبول کر لی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:21:09 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسلح شخص نے فلم ساز کی عمارت کی جانب متعدد فائر کیے، فائرنگ کے واقعے میں 7.62 ملی میٹر کی کم از کم 5 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے لیے ایک نہایت جدید، دیسی ساختہ ہتھیار استعمال کیا گیا۔   
بشنوئی گینگ کی بی پراک کو جان سے مارنے کی دھمکی، 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ

بھارتی بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر معروف پنجابی گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر پراتیک بچن المعروف بی پراک، کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 10 کروڑ روپے (100 ملین روپے) بھتے کا مطالبہ کردیا۔   

اس حوالے سے فرانزک رپورٹ کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کا مقدمہ فلم ساز کے 31 سالہ باڈی گارڈ سوپنل سالونکھے کی مدعت میں درج کر لیا گیا ہے، جو واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود تھا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل نے پونے سے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔

پولیس نے مطلوب ملزمان میں سے ایک کی شناخت شبھم لونکر کے طور پر کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے لارنس بشنوئی گینگ سے روابط ہیں، تاہم فائرنگ کرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

دریں اثناء شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فائرنگ کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور روہت شیٹی سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے اسے کئی بار پیغام بھیجے کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، مگر وہ نہیں سمجھا۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹا سا ٹریلر دکھایا ہے اگر اب بھی اس نے ہماری بات نہ مانی تو اگلی گولی اس کے گھر کے باہر نہیں بلکہ اس کے بیڈروم میں، سیدھی اس کے سینے میں ماری جائے گی اور یہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے وارننگ ہے کہ وقت پر سدھر جاؤ، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046512 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list