Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 725|Reply: 0

رشمیکا مندانا کی 26 فروری کو وجے دیوراکونڈا سے شادی کی بالواسطہ تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:57:44 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

تیلگو اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے 26 فروری کو جنوبی اداکار اور پروڈیوسر وجے دیوراکونڈا سے شادی کی بالواسطہ   تصدیق کر دی۔

کئی ہفتوں سے یہ رپورٹس گردش کر رہی تھی کہ رشمیكا اور وجے دیوراکونڈا اس ماہ شادی کرنے والے ہیں اور اب اداکارہ نے بظاہر شادی کی تاریخ کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ دونوں اس مہینے راجستھان کے شہر اودھے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اکتوبر 2025 میں ان کی منگنی کی خبر لیک ہونے کے باوجود دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

تاہم اب کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ رشمیکا نے ایک پاپارازی سے گفتگو کے دوران بظاہر 26 فروری کو اپنی شادی کی تاریخ کی تصدیق کر دی ہے۔

دسمبر میں جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو کنفرم کیا تھا کہ دونوں 26 فروری کو اودھے پور کے ایک تاریخی محل میں شادی کرینگے۔ جس کے بعد یہ جوڑا حیدرآباد میں اپنے فلمی دوستوں کے لیے استقبالیہ تقریب بھی منعقد کرے گا۔ تاہم اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کے دعوے  
  • ڈیپ فیک ویڈیو بنانیوالے کی گرفتاری پر رشمیکا مندانا نے کیا کہا؟  
  • رشمیکا مندانا کو اداکاری میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی  




یاد رہے کہ پاپا رازی نے رشمیکا سے ایئر پورٹ پر ملنے اور ان سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشمیکا اپنے پرستاروں کو دیکھ کر ہاتھ لہرا رہی ہیں۔  

بعدازاں انھوں نے پاپارازی کی درخواست پر پوز دینے کے لیے اپنا ماسک اتارا اور جب پاپارازی نے انھیں مبارکباد دی تو رشمیکا مسکرائیں اور پوچھا کس چیز کی۔  

پاپارازی نے کہا شادی کی، تو انھوں نے اس سے انکار نہیں کیا اور اقرار کرنے والے انداز میں اپنا سر ہلایا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046763 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list