Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 384|Reply: 0

ایماندار سینیٹیشن ورکر کو رجنی کانت کی جانب سے سونے کی چین کا تحفہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 09:57:45 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار سینئر اداکار رجنی کانت نے چنئی شہر کی ایک سینیٹیشن ورکرز (صفائی کرنے والی کارکن) کو ایمانداری کا مظاہرہ کرنے اور مالک کو اس کا گم ہوجانے والا سونا لوٹانے پر سونے کی چین کا تحفہ دیا ہے۔

منگل کو تامل سپر اسٹار نے پدما نامی سینیٹیشن ورکر سے ملاقات کی اور اسے اس کی ایمانداری پر گولڈ چین کا تحفہ دیا۔  

تامل فلموں کے 75 سالہ سپر اسٹار نے منگل کے روز اپنی رہائش گاہ پر صفائی کرنے والی ملازمہ پدما سے ملاقات کی۔ اداکار کی جانب سے انہیں سونے کی چین تحفے میں دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔  

اگرچہ بہت سے لوگ اسے ایک اسٹار کی اپنے مداح کے لیے محض نیک نیتی کا اظہار سمجھ رہے ہیں، لیکن درحقیقت اس کے پیچھے ایک نہایت جذباتی اور دل کو چھو لینے والی وجہ موجود ہے۔ ان تصاویر پر مداحوں اور نیٹ یوزرز نے تبصرے بھی کیے اور اسے ایک دل کو چھو لینے والے اقدام قرار دیا۔

واضح رہے کہ پدما صفائی کا کام کرتی ہے اور کام کے دوران اسے ایک لاوارث تھیلی ملی جس میں بھاری تعداد میں سونے کے زیورات موجود تھے، اس نے فوراً اپنے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی اور زیورات سے بھری وہ تھیلی پونڈی بازار پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دی۔  

جس کے بعد زیورات اصل مالکان کو واپس کر دیے گئے۔ جب یہ خبر منظرِ عام پر آئی تو تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پدما کو اعزاز سے نوازا اور انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046470 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list