Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 45|Reply: 0

تمباکو نوشی سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 10:36:47 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی سے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مین ہائیم میں سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (سی آئی ایم ایچ) کی جانب سے کی گئی تحقیق کے دوران جرمن نیشنل کوہورٹ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ سگریٹ پیتے ہیں ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن اگر وہ لوگ تمباکو نوشی سے گریز کرنا شروع کر دیں تو ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ دوبارہ کم ہوجاتا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے تمباکو نوشی کو پہلے ہی دنیا بھر میں قبل از وقت ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ تسلیم کر لیا ہے کیونکہ یہ ہر سال تقریباََ 8 ملین سے زائد اموات کی ذمے دار ہے۔

اگرچہ اب تک کئی سائنسی تحقیقات کے نتائج میں تمباکو نوشی کی وجہ سے انسان کے دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات سامنے آئے ہیں لیکن اس کے پیچھے موجود حیاتیاتی اور سماجی طریقہ کار ابھی تک واضح نہیں ہوا۔

حالیہ تحقیق میں محققین نے روزانہ تمباکو نوشی کرنے کے ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے ساتھ ساتھ اسے چھوڑنے کے بعد ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

اس تحقیق میں تقریباً 1 لاکھ 74 ہزار شرکاء شامل تھے جن کی عمریں 19 اور 72 کے درمیان تھیں اور آدھی تعداد خواتین کی تھی۔   
تمباکو نوشی شروع کرنے کی عمر اس بات سے زیادہ اہم ہے آپ کتنی سگریٹ پیتے ہیں، تحقیق

تمباکو نوشی شروع کرنے کی عمر اس بات سے زیادہ اہم کیوں ہے کہ آپ کتنا سگریٹ پیتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ایک گروہ کے کسی بھی فرد میں دل کی بیماری کے شواہد موجود نہیں تھے اور نہ ہی وہ پہلے کبھی فالج کا شکار ہوئے تھے، لیکن ان میں سے تقریباً 37 لاکھ افراد سگریٹ نوش تھے۔    

محققین نے تمام شرکاء کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا، پہلی کیٹیگری میں وہ افراد تھے جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی، دوسری کیٹیگری میں وہ افراد تھے جو تمباکو نوشی چھوڑ چکے تھے اور تیسری کیٹیگری میں وہ افراد تھے مسلسل تمباکو نوشی کے عادی تھے۔

محققین نے ان تمام  شرکاء سے ڈپریشن کی موجودہ علامات کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی  کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی ان کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا امکان  سب سے کم تھا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق سگریٹ نوشی اور ڈپریشن کے درمیان تعلق عمر کے حساب سے بھی مختلف ہو سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.048710 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list