Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 313|Reply: 0

وزن کم کرنے میں مددگار سبزی بیہہ کے صحت پر حیران کن طبی فوائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199807
Post time 2026-2-13 10:39:10 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بیہہ (لوٹس روٹ) ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو تیزی سے وزن کم کرنے اور صحت پر بے شمار طبی فوائد کی حامل ہونے کے سبب مقبول ہو رہی ہے۔ فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیئم سے بھرپور یہ سبزی ناصرف کم کیلوریز رکھتی ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی مفید سمجھی جاتی ہے۔

بیہہ سبزی جسے لوٹس روٹ بھی کہا جاتا ہے آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، خصوصاً نوجوان طبقہ وزن کم کرنے اور فٹنس کے لیے اس سبزی کو ترجیح دے رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق بیہہ میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتا ہے جس سے بغیر بھوک کے کھانا کھانے کی خواہش پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس کی کم کیلوریز اور کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں جو وزن کم کرنے کے لیے اہم ہے۔

بیہہ سبزی کے اہم فوائد:   
ہینگ کیا ہے؟ اس کے فوائد، استعمال، نقصانات کیا ہیں؟

’آیورویدک‘ طب میں ہیِنگ کو ہاضمہ بہتر بنانے، سانس کے امراض اور بعض دیگر بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔   

غذائی ماہرین کے مطابق بیہہ کی سبزی نظامِ ہاضمہ بہتر بناتی ہے اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہے، اس میں پوٹاشیئم کی موجودگی دل کی صحت کو سہارا دیتی ہے۔ وٹامن سی کی وافر مقدار قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں چربی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور روایتی طب کے مطابق یہ سبزی معدہ ٹھنڈا رکھنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

استعمال کا درست طریقہ:

بیہہ کو اچھی طرح دھو کر اور مکمل طور پر پکا کر استعمال کرنا چاہیے۔ کچی حالت میں کھانے سے معدے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ اسے ابال کر، بھانپ میں پکا کر یا ہلکا فرائی کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

ممکنہ نقصانات:   
رات کا کھانا جلد کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رات کے کھانے کا وقت صحت کے لیے کھانے کی مقدار سے بھی زیادہ اہم ہے، رات دیر سے کھانا کھانا ناصرف نیند کو متاثر کرتا ہے بلکہ شوگر، وزن اور ہارمونز پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔   

بیہہ کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے گیس یا پیٹ میں تکلیف ہو سکتی ہے۔ بعض افراد میں الرجی کا امکان بھی ہوتا ہے۔ شوگر یا خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد اس سبزی کا استعمال ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کریں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 06:35 GMT+5 , Processed in 0.047779 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list