Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 476|Reply: 0

رات کا کھانا جلد کھانے کے صحت پر حیران کن فوائد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
199960
Post time 2026-2-13 11:57:10 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رات کے کھانے کا وقت صحت کے لیے کھانے کی مقدار سے بھی زیادہ اہم ہے، رات دیر سے ڈنر کرنا ناصرف نیند کو متاثر کرتا ہے بلکہ شوگر، وزن اور ہارمونز پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔

ماہرین برائے امراضِ معدہ (گیسٹروانٹرولوجسٹس) کے مطابق دیر سے کھانا کھانے سے جسم میں انسولین کی حساسیت 40 سے 50 فیصد تک کم ہو جاتی ہے، چربی جلنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے اور نیند کے ہارمون میلاٹونن کے ساتھ نظامِ ہاضمہ کا ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد میلاٹونن قدرتی طور پر بڑھنے لگتا ہے جبکہ انسولین کی کارکردگی کمزور ہو جاتی ہے، اس وقت کھانا کھانے سے جسم مرمت اور ڈیٹاکس کے بجائے غذا ہضم کرنے میں مصروف رہتا ہے جس کے نتیجے میں لوگ صبح اٹھ کر بھاری پن، اپھارہ اور تھکن محسوس کرتے ہیں۔   
’ویگن ڈائیٹ‘ سے وٹامن بی 12 کی کمی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: ماہر غذائیت کی وارننگ

ویگن ڈائیٹ صحت کی بہتری اور وزن میں کمی کے لیے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے تاہم ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ویگن ڈائیٹ کو درست طریقے سے ترتیب نہ دیا جائے تو وٹامن بی 12 کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔   

تحقیقی رپورٹس کے مطابق جو افراد شام 7 بجے سے پہلے ڈنر کر لیتے ہیں ان میں رات کے وقت شوگر لیول 15 فیصد کم ہوتا ہے، انسولین کی حساسیت بہتر رہتی ہے اور نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے، تحقیق کے دوران یہ فوائد اس وقت بھی دیکھے گئے جب کیلوریز کی مقدار ایک جیسی تھی۔

طبی ماہرین کے مطابق شام 7 بجے سے پہلے ڈنر کر لینے کے نتیجے میں شوگر متوازن اور نیند بہتر ہوتی ہے جبکہ رات 9:30 بجے ڈنر کرنے کے سبب جسم میں شوگر کی مقدار زیادہ اور  جسمانی مرمت سست پڑ جاتی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ذیابیطس، پری ڈائیبیٹس اور فیٹی لیور کے مریضوں میں دیر سے کھانے کے بعد شوگر لیول 30 سے 50 فیصد تک زیادہ بڑھ سکتا ہے۔   
صرف دو ہفتے شوگر چھوڑنے سے جسم میں آنیوالی حیران کن تبدیلیاں

معدے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص صرف 14 دن کے لیے اضافی چینی (شوگر) چھوڑ دے تو جسم میں نمایاں مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔   

اسی لیے رات کا کھانا جَلد کھا لینے سے ہارمونز اور شوگر کنٹرول میں رہنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مستقل طور پر رات کا کھانا دیر سے کھانا ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرے میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 08:11 GMT+5 , Processed in 0.051471 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list