سندھ حکومت نے یوریا کھاد کی سبسڈی تصدیق شدہ کسانوں کو 2 فروری سے دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی سبسڈی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے، گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے یوریا سبسڈی وصول کرسکتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت زرعی شعبے سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست سندھ بینک کو ارسال کر دی ہے، محکمۂ زراعت سندھ نے تصدیق شدہ کسانوں کو سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گندم کے کاشت کاروں کو سبسڈی کی رقم فراہم کی جا رہی ہے، تصدیق شدہ کسان پیر سے سندھ بینک اور متعلقہ بینک سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔