Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 456|Reply: 0

بھارت: مومو فروش نے بچے سے 85 لاکھ کے زیورات ہتھیا لیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 13:12:47 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش سے ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مومو فروش نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم کو مفت موموز کھلانے کا لالچ دے کر اس سے 85 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہتھیا لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کے اہلِ خانہ، وارانسی کے رہائشی اور مندر کے پجاری وِملیش مشرا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو مومو بے حد پسند ہیں، اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مومو کا ٹھیلا لگانے والے 3 افراد نے بچے کو پہلے مفت مومو دیے اور بعد میں اسے گھر سے زیورات لانے کا کہا۔

مومو فروشوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بچے سے کہا کہ اگر وہ گھر سے زیورات لائے گا تو اسے مفت موموز ملتے رہیں گے اور آہستہ آہستہ بچہ گھر کی الماری سے زیورات نکال کر ان افراد کے حوالے کرتا رہا۔

شکایت کنندہ وملیش مشرا کے مطابق معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچے کی پھپھو نے اپنے زیورات مانگے، الماری کھولنے پر تمام زیورات غائب پائے گئے، پوچھ گچھ پر بچے نے بتایا کہ اس نے گم ہونے والے سارے زیورات مومو فروشوں کو دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیورات کی مالیت تقریباً 85 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، وِملیش مشرا نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ہے اور تینوں ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046278 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list