Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 594|Reply: 0

بھارت: لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ، کمرے سے سانپ کی کھال برآمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 13:15:09 | Show all posts |Read mode
  
---تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں سنگن پور میں 20 سالہ نوجوان لڑکی کی پراسرار گمشدگی نے علاقے میں خوف و ہراس اور چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی اتوار کی رات معمول کے مطابق اپنے کمرے میں سونے گئی تھی، پیر کی صبح جب اس کی والدہ اسے جگانے کے لیے کمرے میں داخل ہوئیں تو بیٹی وہاں موجود نہیں تھی، تاہم بستر پر اس کے کپڑے اور زیورات رکھے ہوئے تھے جبکہ ان کے قریب تقریباً 5 فٹ لمبی سانپ کی کھال بھی پڑی ہوئی تھی، جسے دیکھ کر گھر والے شدید صدمے میں آ گئے۔

واقعے کی خبر پھیلتے ہی گاؤں میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور بعض افراد نے اسے توہم پرستی سے جوڑتے ہوئے ’اِچّھا دھاری ناگن‘ جیسی باتیں کرنا شروع کر دیں۔  

مزید یہ کہ جس کمرے میں لڑکی سو رہی تھی وہاں فرش میں سانپ کا ایک بل بھی ملا ہے۔   
بھارت: گھریلو تنازع شاپنگ مال جا پہنچا، تھپڑوں کی بارش، ایک دوسرے کے بال بھی نوچے

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شاپنگ مال میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا اس دوران خاتوں اور شوہر کے گرل فرینڈ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔    

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی گھر میں کبھی کبھار سانپ دیکھے گئے تھے۔

متاثرہ خاندان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدید پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی کو بحفاظت جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کی تلاش کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے سانپ میں تبدیل ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں جن پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمرے میں سانپ کی کھال اور کپڑوں کی موجودگی تفتیش کو گمراہ کرنے یا توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

پولیس نے گھر سے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے ہیں تاکہ کال ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لے کر لڑکی کا سراغ لگایا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:54 GMT+5 , Processed in 0.046625 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list