Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 612|Reply: 0

اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے: پریانکا چوپڑا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200059
Post time 2026-2-13 17:07:47 | Show all posts |Read mode
  نک جونس اور پریانکا چوپڑا— فائل فوٹو

بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے اپنے اور شوہر و امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کے باعث ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ یہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے شخص کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتا ہے یا نہیں، ہماری شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، اگر لوگ اس کے ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔    
پریانکا نے شوہر نک جونس اور انکے بھائیوں کی روسٹنگ کردی

لاس اینجلس بولی وڈ اورہولی وڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا...   

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہمارے بارے میں ایسی کیا بات تھی جو لوگوں کو ناگوار گزری، شاید اس کی وجہ ہماری بین الثقافتی شادی تھی۔

پریانکا نے کہا کہ مختلف ممالک، مختلف مذاہب اور عمر کا فرق، یہ سب باتیں لوگوں کے لیے موضوعِ بحث بنیں، جو ہمارے لیے تکلیف دہ تھی، مگر ہم نے دوسروں کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے ایک دوسرے پر توجہ مرکوز رکھی، کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب یہ سب ہمارے لیے بے معنی ہو چکا ہے۔

انہوں نے نک جونس کی سنجیدگی اور خلوص کی تعریف کی اور کہا کہ ہماری شادی بہت جلدی ہوئی، ملاقات کے 6 ماہ کے اندر، جب میں نے ان سے شادی کی تو مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ سب حقیقت ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ 43 سالہ پریانکا چوپڑا اور 33 سالہ نک جونس نے 2018ء میں بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تھی، اُس وقت اداکارہ کی عمر 36 برس تھی جبکہ نک جونس 26 برس کے تھے، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2022ء میں بیٹی مالتی میری جونس چوپڑا کی پیدائش ہوئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 13:00 GMT+5 , Processed in 0.049663 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list