سینئر سیاست داں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ کی وجہ سے پریشان ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قید کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو جس طرح رکھا گیا ہے اس وجہ سے ان کی آنکھ ضائع ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قیدِ تنہائی میں رکھنے کے بعد بلڈ پریشر کی وجہ سے ان کی آنکھ پر اثر ہوا۔
اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے جو تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔
فواد چوہدری نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے اور جیلوں سے سیاسی لوگوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔