پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عاشق مزاج ہیں، ان کا خواتین کی جانب جھکاؤ ایک تلخ حقیقت ہے۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے شوہر عاشق مزاج ہیں، میرے شوہر خواتین کی جانب رغبت رکھتے ہیں اور یہ رغبت صرف مجھ تک محدود نہیں ہے۔
بیٹی حریم سہیل کی محبت کس طرح پروان چڑھی، بینا چوہدری نے بتا دیا
پاکستانی شوبز سے وابستہ سینیئر اداکارہ بینا چوہدری نے اپنی بیٹی و اداکارہ حریم سہیل کی محبت اور پھر شادی کیسے ہوئی تفصیلات بتادیں۔
انہوں نے کہا کہ خوبصورت خواتین کی جانب میرے شوہر کا جھکاؤ ایک حقیقت ہے، جس کا مجھے برسوں تک سامنا کرنا پڑا۔
پروگرام میں جب انہوں نے اپنے شوہر کی اس عادت کا ذکر کیا تو دیگر شریک مہمانوں نے وضاحت طلب کی کہ کیا آپ کے شوہر دیگر تمام خواتین کے حوالے سے بھی عاشق مزاج ہیں؟ جس پر بینا چوہدری نے اثبات میں جواب دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ (شوہر) میری جانب بھی اسی طرح متوجہ رہتے ہیں۔
بینا چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے متعدد بار اپنے شوہر کو معاف کیا اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم ان کے مزاج میں خاص تبدیلی نہ آ سکی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی شخص کی فطرت میں عاشق مزاجی شامل ہو تو اسے مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں کیونکہ یہ اس کی فطرت کا حصہ بن چکی ہوتی ہے، میں نے 25 برس تک اپنے شوہر کو بدلنے کی کوشش کی، مگر میں نے اب تمام کوششیں چھوڑ دی ہیں۔