گزشتہ سال اپریل میں ملائیشیا کے ایک کاروباری شخص آریسن اسماعیل نے اپنے ڈومین AI.com کو Crypto.com کے سی ای او کرس مارزلیک کو 70 ملین ڈالرز میں فروخت کیا۔
یہ معاہدہ کچھ دن پہلے اس وقت سامنے آیا جب ڈومین کو سپر باؤل ایل ایکس کے دوران دوبارہ لانچ کیا گیا اور Crypto.com نے اسے ’ایجنٹک AI‘ پر مرکوز ایک نئے پلیٹ فارم کے لیے استعمال کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1993ء میں آریسن اسماعیل نے اپنی والدہ کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈومین کو صرف 100 ڈالرز میں خریدا تھا لیکن اس معاہدے کے پیچھے چھپی کہانی کوئی اور حقیقت بتاتی ہے۔
البانیہ کی اے آئی ’وزیر‘ کے پیچھے اداکارہ کی اپنی شناخت کے استعمال پر قانونی جنگ
57 سالہ اداکارہ کے مطابق میں نے اس ہفتے کے آغاز میں انتظامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے
ورلڈ وائڈ ویب کے آفیشل پبلک ڈومین بننے کے محض 5 دن بعد اس ڈومین کو 4 مئی 1993ء کو رجسٹر کیا گیا تھا اور آن لائن کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیسوں کی لین دین کے آغاز کو 1996ء میں منظوری ملی۔
علاوہ ازیں ملائیشیا تو انٹرنیٹ کے استعمال میں اور بھی پیچھے تھا اور اس حقیقت نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس دعوے کو مشکوک بنا دیا کہ آریسن اسماعیل نے 1993ء میں یہ ڈومین خریدا تھا۔
بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ آریسن اسماعیل نے اس ڈومین کو2021ء میں ڈومین بروکریج سائٹ SAW.com کے ذریعے نامعلوم رقم میں خریدا تھا اور اس ڈومین کی پچھلی مالک ڈومین ناموں کی ایک ہولڈنگ کمپنی فیوچر میڈیا آرکیٹیکٹس تھی۔
روبوٹس کی راہبوں کیساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ، ویڈیو وائرل
چین میں روبوٹس نے راہبوں کے ساتھ چینی مارشل آرٹ ’کنگ فو‘ کی ٹریننگ کی۔
بہرحال حقیقت سامنے آنے کے بعد بھی 70 ملین ڈالرز میں ڈومین کا فروخت ہونا ایک متاثر کن کاروباری معاہدہ ہے۔
آریسن اسماعیل زیادہ مشہور نہیں ہیں لیکن پچھلے کئی برسوں سے ملائیشیا کے ٹیک ایکو سسٹم میں شامل رہے ہیں۔
ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ جنوری 2025ء سے اوپن اے آئی کے ساتھ آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔