Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 163|Reply: 0

میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا تو احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ضرور ٹیم میں رکھتا: شاہد آفریدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200143
Post time 2026-2-13 20:22:19 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد اور سابق کرکٹر عمر اکمل کی حمایت کر دی۔

انہوں نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں دونوں کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑی فرنچائز کرکٹ میں موقع ملنے کے مستحق ہیں۔

حال ہی میں بوم بوم آفریدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا مسئلہ بن جاتا ہے، خصوصاً جب وہ مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہوں اور اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہوں۔    
’میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے‘، کرکٹ سے دوری پر احمد شہزاد آبدیدہ

تقریباً دو دہائیوں تک پاکستان کے کرکٹ نظام کا حصہ رہنے اور فینز کی جانب سے بھرپور حمایت کے باوجود کسی نے باضابطہ طور پر ان سے رابطہ نہیں کیا۔   

ان کا کہنا ہے کہ نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد توقع تھی کہ کچھ تجربے کار مقامی کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔

شاہد آفریدی نے زور دیا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل دونوں باقاعدگی سے پریکٹس اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں اور ماضی میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، یہ معیاری کھلاڑی ہیں، انہیں اس حد تک نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے تھا، کم از کم ایک فرنچائز کو انہیں موقع دینا چاہیے تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا تو میں دونوں کھلاڑیوں کو ضرور اپنی ٹیم میں شامل کرتا۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سینئر اور مزاج کے اعتبار سے مختلف کھلاڑیوں کو سنبھالنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ ناگزیر ہے، ہر کھلاڑی کو ایک ہی طریقے سے نہیں سنبھالا جا سکتا، اصل کوچنگ یہی ہے کہ آپ کھلاڑی کی خوبیوں اور کمزوریوں کو سمجھ کر اس سے بہترین کارکردگی حاصل کریں۔

انہوں نے بطور کپتان اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت مگر حساس مزاج کھلاڑیوں کو مختلف انداز میں ہینڈل کرنا پڑتا ہے اور یہی اعلیٰ سطح کی قیادت کا تقاضہ ہے۔

ادھر دونوں کرکٹرز کے حامیوں کی جانب سے بھی مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عمر اکمل نے حال ہی میں اپنے بھائی عمر اکمل کا نام پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں شامل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔   
پی ایس ایل آکشن میں عمر اکمل کو شامل نہ کرنے پر کامران اکمل پی سی بی سے ناراض

کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔   

صورتِ حال اس وقت جذباتی رخ اختیار کر گئی جب احمد شہزاد ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔  

انہوں نے کہا تھا کہ سابق ساتھیوں کو میدان میں دیکھنا اور خود منتخب نہ ہونا میرے کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں نئی فرنچائزز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز اور سیالکوٹ اسٹالینز بھی شامل ہیں، ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک جاری رہے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 16:11 GMT+5 , Processed in 0.047911 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list