Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 941|Reply: 0

بنگلا دیش: انتخابات کے سرکاری نتائج میں بھی بی این پی کامیاب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-13 21:01:04 | Show all posts |Read mode
  ---تصویر بشکریہ رائٹرز

بنگلا دیش کی جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی 13 ویں پارلیمانی انتخابات جیت گئی۔

بنگلا دیشی الیکشن کمیشن نے 297 نشستوں کے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔

بنگلادیشی سینئر سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر احمد کے مطابق بی این پی  اتحاد  نے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتی اتحاد 77 نشستوں پر کامیاب ہوا۔   
بنگلادیش میں بی این پی کی تاریخی کامیابی، دو تہائی اکثریت حاصل

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طارق رحمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائی ہے ان کے ساتھ مل کر ملک چلاؤں گا۔   

اسلامی انڈولن بنگلادیش نے ایک نشست اور آزاد امیدوار 7 نشستوں پر کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 12 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں 60.26 فیصد ووٹرز نے ریفرنڈم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر 2 نشستوں کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں قومی انتخابات کے لیے 299 نشستوں اور ریفرنڈم پر ووٹنگ ہوئی، ریٹرننگ افسران کو 11 لاکھ 43 ہزار 845 پوسٹل ووٹ موصول ہوئے، پوسٹل ووٹز ایپ کے ذریعے لیے گئے۔

بیرونِ ملک موجود 4 لاکھ 95ہزار 551 اور بنگلادیش میں موجود 6 لاکھ 48 ہزار 294 ووٹرز کے پوسٹل ووٹ موصول ہوئے، پوسٹل ووٹنگ کے لیے بنگلادیش میں اور بیرونِ ملک موجود ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:53 GMT+5 , Processed in 0.048336 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list