Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 240|Reply: 0

چیف جسٹس نے 16 فروری تک بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج کرانے کا حکم دیا: سینیٹر فیصل جاوید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200194
Post time 2026-2-13 21:01:06 | Show all posts |Read mode
  فیصل جاوید — فائل فوٹو

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نےحکم دیا ہے کہ 16 فروری تک بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج کرایا جائے، یہ ظرف کی بات ہوتی ہے، آپ کا امتحان ہے۔

سینیٹ اجلاس میں تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی مطالبہ نہیں ہے، انہیں صرف بنیادی زندگی کی سہولتیں چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں حکومتی ارکان کی فیملی کے لوگ بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔    
خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں: رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت پر سیاست نہ کریں، ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ 4 ماہ غفلت کی گئی، یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے دن چیک اپ کرتے ہیں۔   

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی ناحق قید ہیں، کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ ایسا کرتی ہیں؟  

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اکتوبر 2025ء میں بانیٔ پی ٹی آئی کی نظر 6/6 تھی اور اب ان کی بینائی 15 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص ہیں جن کا علاج نہیں کرایا جا رہا جبکہ انہوں نے کینسر کے مفت علاج کے لیے اسپتال بنایا۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم کئی ماہ تک آواز اٹھاتے رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی ڈاکٹرز سے ملایا جائے، ہم کہہ رہے تھے بانی کے ڈاکٹرز کو رسائی دیں۔

سینیٹڑ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی عمر 73 برس ہے، وہ بچپن سے اپنی صحت کی شکایت نہیں کرتے، 2 سال سے انہیں دانت کا درد ہے اس کے لیے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا ایکسپرٹ ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے، ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں ان کا اعلاج کرایا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 17:49 GMT+5 , Processed in 0.044873 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list