Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 788|Reply: 0

سحر ہاشمی کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200194
Post time 2026-2-13 21:39:47 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ جب میں نوجوان تھی تو میری یہی خواہش تھی کہ میری ایسے شخص سے شادی ہو جو مجھ سے بہت محبت کرے، میں اسے کھانا پکا کے کھلاؤں، اسے گانے سناؤ، ہر لڑکی یہی چاہتی ہے کہ اسے محبت کرنے والا شوہر ملے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنا نیا وی لاگ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے رمضان میں شوٹنگ کے دوران سیٹ کے ماحول پر بات کی اور بتایا ہے کہ آج کل سحر ہاشمی کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

انہوں نے سحر ہاشمی کی شخصیت اور ان کی ازدواجی خواہشات پر بھی روشنی ڈالی۔   
محبت میں دھوکا ملا، سحر ہاشمی کا انکشاف

اداکارہ سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکا ملنے کا چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوابوں کا ساتھی اب بھی ڈھونڈ رہی ہوں۔    

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ آج کل میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ماشاء اللّٰہ بہت پیارے فنکار انڈسٹری میں آ رہے ہیں، میں سحر ہاشمی کے ساتھ کام کر رہی ہوں، وہ بہت زندہ دل ہیں، باصلاحیت نئے فنکاروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ یمنیٰ مجھے بہت عزیز ہیں، عروہ خوبصورت ہیں، مایا محبت اور جذبات سے بھرپور ہیں، میرا ایک سادہ اصول ہے محبت دو اور محبت لو۔

اداکارہ نے کہا کہ سحر ہاشمی بہت شوخ، ملنسار، محبت کرنے والی اور خوش مزاج لڑکی ہیں، میری دعا ہے کہ انہیں ایک بہترین جیون ساتھی ملے، وہ اکثر مجھے کہتی ہیں کہ مجھے تو ایسا رومانوی شخص چاہیے جو ہمیشہ میری تعریف کرے۔  

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتی ہوں کہ سحر کی یہ خواہش پوری ہو اور وہ ہمیشہ خوش رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر لڑکی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسا جیون ساتھی ملے جو اس سے محبت کرے، اس کی تعریف کرے، میں بھی یہی چاہتی تھی، میں اکثر لڑکیوں کے کالج سے گزرا کرتی تھی اور یہی سوچا کرتی تھی کہ کل کو ان کی بھی شادی ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری جلد 2 بڑے ٹی وی پروجیکٹس میں نظر آئیں گی، جن میں 1 رمضان میں پیش کیا جانے والا ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی اور حمزہ سہیل شامل ہیں، جبکہ دوسرا جیو انٹرٹینمنٹ کا میگا پروجیکٹ شیدائی Shaddae ہے، جس میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ سحر ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 17:50 GMT+5 , Processed in 0.044186 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list