Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 358|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای نے کینیڈا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200212
Post time 2026-2-13 23:37:36 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: آئی سی سی  

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 20ویں میچ میں یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں یو اے ای نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کینیڈا کے خلاف آخری اوور میں فتح حاصل کی۔

کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف یو اے ای نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا۔

ایک موقع پر سعد بن ظفر کی تین وکٹوں کے باعث کینیڈا واضح برتری میں دکھائی دے رہا تھا، تاہم  شعیب خان کی 28 گیندوں پر ففٹی نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔   
پاکستانی ہونے کی وجہ سے یو اے ای ٹیم منیجمنٹ نے اوپنر ذوہیب کو بھارت سے واپس بھیج دیا

محمد ذوہیب نے الزام لگایا تھا کہ ساری ٹیم مینجمنٹ کا تعلق بھارت سے ہے، پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا ہے۔   

تجربہ کار بولر جسکرن سنگھ کے آخری اوور میں یو اے ای کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، اوور کی پہلی ہی گیند پر اریانش شرما نے ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر سے شاندار چھکا جڑ ا اور شاٹ مکمل کرتے ہی مکا لہرا کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اگلی گیند پر انہوں نے سنگل لیکر شعیب خان کو موقع دیا مگر انہوں نے شارٹ بال کو ہوا میں اچھال دیا جو مڈ آن پر کرٹن کے ہاتھوں کیچ ہو گیا، جس کے بعد اگلی گیند پر محمد عرفان نے جسکرن سنگھ کو مڈ وکٹ کے اوپر سے چوکا مار کر میچ ختم کر دیا۔

اوپنر اریانش شرما نے ناقابلِ شکست 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی یو اے ای کیمپ میں جشن کا سماں ہے، کیونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یو اے ای کی آٹھ میچز میں محض دوسری کامیابی ہے۔

اس سے قبل کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ یو اے ای کے جنید صدیق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں یو اے ای کی جانب سے تیسری پانچ وکٹیں تھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-13 19:23 GMT+5 , Processed in 0.060394 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list