Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 428|Reply: 0

حماس کی غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کیلئے شرائط

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-14 15:13:40 | Show all posts |Read mode
  
ترجمان حماس بسیم نعیم— فائل فوٹو

غزہ بورڈ آف پیس کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے پہلے حماس کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت، حماس اور مستقل جنگ بندی پر بات ہو گی جبکہ اجلاس کے ایجنڈے میں عالمی امن فورس سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دی ہیں۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے، غزہ میں عالمی فورس پر اعتراض نہیں اگر وہ فریقوں کے درمیان حفاظتی تہہ کے طور پر ہو۔   
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ 19 فروری کو منعقد کرنے کی تیاری

پچیس ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے چئیرمین ہیں۔   

حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت ناقابلِ قبول ہے، عالمی اہلکاروں نے مداخلت کی تو فلسطینی انہیں قابضین کا متبادل تصور کریں گے۔

حماس کا مؤقف ہے کہ عالمی فورس کا کردار فریقوں کو الگ رکھنا اور جنگ بندی قائم رکھنا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا نے غزہ امن فورس کے لیے 8 ہزار اہلکار بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:07 GMT+5 , Processed in 0.046545 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list